پلاسٹک بیگ فری ڈے کا مقصد دنیا میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنا ہے: ڈاکٹر سمیرو شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جموں کے این ایس ایس یونٹ نے آج آزادی کا امروت مہوتسو ہندوستان کے 75 سالہ آزادی کے جشن کی یاد اورانٹرنیشنل پلاسٹک بیگ فری ڈے” منانے کے لئے ایک انٹر کالج پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ جبکہ یہ پروگرام کالج پرنسپل ڈاکٹر سمیرو شرما کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد ہوا۔وہیں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ فری ڈے ایک عالمی اقدام ہے جس کا مقصد دنیا میں سنگل استعمال پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔ یہ ہم سب کو پلاسٹک کے تھیلے کے استعمال سے دور رہنے اور ماحول دوست متبادلوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دے کر ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے بارے میں ہے۔ اس پروگرام میں جموں ، کشمیر اور لداخ کے مختلف کالجوں کے شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پوسٹر کے ذریعے تھیم کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے۔ جبکہ اس پروگرام کا اہتمام این ایس ایس کے رضاکاروں مندیپ سنگھ ، ساکشی بھٹ ، اور دیگران نے مل کر کیا تھا ، جو کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا ۔