قومی یکجہتی ایوارڈ کے لئے 15 اگست تک نازمزدگیاں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سردار پٹیل قومی یکجہتی ایوارڈ کے لئے آن لائن نامزدگیاں اور سفارشات آئندہ 15 اگست تک کی جاسکتی ہے۔نامزدگیاں وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دی جاسکتی ہیں۔ملک کی یکجہتی و سالمیت میں شراکت کے لئے دیا جانے والا یہ اعلی سویلین ایوارڈ ہے۔ حکومت نے یہ ایوارڈ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام سے قائم کیا ہے۔ یہ ایوارڈ قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کی اقدار کو مستحکم کرنے میں قابل ذکر اور متاثر کن شراکت کو تسلیم کرتا ہے۔اس کے لئے مذہب ، نسل ، ذات ، صنف ، مقام پیدائش ، عمر یا پیشے کے بغیر کسی تفریق کے ، ہر شہری یا ادارہ اور تنظیم اس ایوارڈ کے لئے نامزد کرسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا