ہر دو منٹ میں ایک خاتون کی سروائیکل کینسر سے موت ہو جاتی ہے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍دنیا میں ہر سال 50 لاکھ سے زیادہ خواتین سروائیکل کینسر سے متاثر ہرتی ہیں اور یہ تقریباً 25 لاکھ خواتین کی جان لیتا ہے۔یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہر دو منٹ میں ایک خاتون کی سروائیکل کینسر سے موت ہو جاتی ہے ، جس کی وجہ سے یہ خواتین کی صحت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایک افسوسناک حقیقت یہ بھی ہے کہ خواتین سروائیکل کینسر میں مبتلا اور اس سے سبب موت کا شکار ہورہی ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ سروائیکل کینسر کا سب سے زیادہ کامیابی سے علاج کیا جاسکتا ہے ، کیونکہ اس کا پتہ جلد اور مؤثر طریقے سے لگایا جاسکتا ہے اور مناسب علاج اور طبی دیکھ بھال سے اس پو قابو کیا جاسکتا ہے۔ سروائیکل کینسر کی روک تھام ، کھوج اور علاج کے لئے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے سے ، اس کو ایک نسل کے دوران صحت عامہ کے مسئلے کے طور پر ختم کیا جاسکتا ہے۔ہندوستان ان چند ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے جس نے نیشنل کینسر کنٹرول پروگرام تیار کیا ہے۔ سال 2016 میں عام طور پر پائے جانے والے کینسر یعنی سروائیکل ، چھاتی ،منہ اور سروائیکل کے کینسر کی جانچ کے لئے کام کاجی رہنما خطوط پیش کئے تھے۔ 194 دیگر ممالک کے ساتھ بھارت نے اس خطرناک بیماری کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا اجتماعی عزم کیا ہے۔یہ مقصد 90 فیصد ایچ پی وی ویکسی نیشن کوریج، 70 فیصد اسکرینگ کوریج اور سروائیکل پری کینسر اور کینسر کے لئے 90 فیصد علاج طبی دیکھ ریکھ تک رسائی سمیت کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔