راجوری میں اپنی پارٹی کے بینر تلے بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج

0
0

ڈی سی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کے ساتھ سبزیاں بیچ کر کیا غصے کا اظہار
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے بینر تلے راجوری میں بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع میڈیا کوارڈینیٹر رضوان خان براک کی قیادت میں ڈی سی دفتر راجوری کے سامنے بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور سبزیاں بیچنے کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حکومت کے خاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور روزگار مہیا کرو کے نعرے بھی بلند کئے گے۔ احتجاجی دھرنے میں بے روزگار انجینئر، اسکالروں، ایل ایل بی اور دیگر تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کی۔ وہیں اس دوران اپنی پارٹی کے ضلع میڈیا کوارڈینیٹر رضوان خان براک نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 ائے کو توڑتے وقت پارلیمنٹ ہاوس میں بڑے بڑے وعدے کئے گے تھے کہ اب جموں کشمیر میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور مختلف قسم کے اعلانات بھی کئے گے تھے لیکن 2 سال ہونے جارہے ہیں لیکن نا نوکریاں اور دیگر وعدے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار جموں کشمیر کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہوگا اب نوجوان نیند سے جاگ چکا ہے اور اب حکومت کو بھی حساب دینا ہوگا۔ احتجاج دھرنے میں اپنی پارٹی کے ورکر ریاض گھکڑ ، رفاقت چودھری اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کرے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر یک وقت جموں کشمیر میں احتجاجی مہم شروع کردی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا