شاہین اور غلام نبی مجنوں ضلع صدر ڈوڈہ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ سے ملاقی
منظور سمسھال /بابر نفیس
ڈوڈہ ؍؍ڈوڈہ چیف ایجوکیشن افیسر صاحب سے سیزنل ٹیچرز ایسوسیشن کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یاسین شاہین اور ضلع صدر غلام نبی مجنوں نے کی کل ملاقات اور سیزنل ٹیچرز کے بہت سارے مسائل پر گفتگو کی ۔اس موقع پر چوہدری یاسین شاہین نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ سے درخواست کی اس بار چیف ایجوکیشن آفیسر ان تمام سینٹرز کی پوری انکوائری لیں تاکہ کسی قسم کا کوئی بھی سینٹرز اگر بند یا بغیر کاغذات کے پایا جاتا ہے تو اس کو بند کیا جائے اور جی پی ایس میپ کو مکمل کیا گیا ہے۔ اب ہر زون سے اس کی مکمل تفصیلات موصول کی جائیں اور ڈوڈہ کے تمام زونوں میں سیزنل اساتذہ کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے جن میں ٹینٹ و دیگر تمام تر سہولتیں دی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کرونا سے بچائو کی خاطر بھی کوویڈ کیٹ دی جائیں تاکہ یہ سیزنل اساتذہ خانہ بدوش طبقہ کے بچوں کو تعلیم و تربیت میں کمی کوتاہی نہ برتیں اوراس موقع پر غلام نبی مجنوں نے کہا کہ ہم دھاروں پر ائن لائن کلاسیں نہیں لیسکتے۔ اس کے لئے ہمارے اساتذہ کو کمنٹی کلاسیں لیتے ہوے اج لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے بہت اچھے سے ہمارے اساتذہ اپنے فرائض کو سر انجام دے رہے ہیں۔جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کچھ چند ایک زونوں کو لیکر کچھ شرپسندوں نے کافی سارا وبال مچا کر رکھا ہے اور یہ شر پسند اس لیے ان سیزنل سنٹرز کو لے کر ائے ۔روز کوئی نہ کوئی بے بنیاد قسم کی باتیں اور شکایات درج کرا رہے ہیں۔کیونکہ ان کو اپنے بھائیوں بہنوں یا پھر اپنی بیویوں کو پرانے کام کر رہے اساتذہ کی جگہ تعینات کرانا تھا اور یہ شرپسند اس حربے میں پوری طرح ناکام ہوئے۔کیونکہ جن اساتذہ نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر و دیگر کام کاج کو چھوڑ کر اگر سیزنل میں عرصہ دس پندرہ سال ضائع کئے وہ کسے ان کو اپنی جگہ دیکھ سکیں گے اور چیف ایجوکیشن آفیسر کو سختی کے ساتھ ایسے تمام زونل ایجوکیشن آفیسران کو بھی نوٹس لینا ہو گا کہ وہ ان اسے لوگوں کی باتوں پر کسی سیزنل ٹیچرز کو ہراساں نہ کریں۔تمام زونوں کی خاطر برابر انصاف کی مانگ کی جن میں ٹھاٹھری، بٹھیاس، بھلیسہ ،بھدرواہ ،گندنہ بھاگوا ہزون شامل تھے۔چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے یقین دلایا کہ سیزنل اساتذہ کے ساتھ برابر انصاف ہو گا۔