ضلع پونچھ کے جنوب مشرقی پیرپنچال کے مختلف مقامات پر محکمہ پشو پالن کے حکام مع عملہ وارد

0
0

مویشیوں کو لاحق مہلک بیماری موکھور سے نجات دہندہ ویکسنیشن کا عمل شروع

منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍حالیہ دنوں ذرائع ابلاغ کی وساطت اور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے ڈیہر میں غیر سرکاری دورہ سے پیر پیچال کے مختلف مقامات پر واقع ڈھوکوں میں مویشیوں کے معائنہ اور علاج معالجہ کی غرض سے محکمہ پشو پالن آیا حرکت میں واضح ہو کہ محکمہ انیمل ہسبینڈری کی ایک ٹیم ڈاکٹر اشتیاق احمد ویٹرنری اسٹینٹ سرجن کی قیادت میں سینئر ویٹرنری فارماسیسٹ گلزار کٹاریہ الیاس احمد ظفر اقبال اچانک وارد ہوئے ۔بیاڑ تا چیء کیگردونوائی چند ڈھوکوں سے اطلاع ملنے پر کہ مال مویشی منہ اور کھور کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔عوام اس بیماری کو لے کر کافی پریشان ہیں ۔چیف اینیمل ہسبینڈری نے ہنگامی طور پر یہ ٹیم تشکیل دی جو بیاڑ گلی گرجن گودڑیاں والی کافر کٹھہ کھواں پنجتاری وغیرہ کے گرد ونوا ح ڈھوکوں میں پہنچی اور مال مویشی کو ویکسین کی اور موکھر جیسی مہلک بیماری کا علاج معالجہ بھی کیا ساتھ میں ڈھوکوالوں کو جانکاری فراہم بھی کی تاکہ کسی مشکل وقت میں وہ ان مشکلات کا سامنا خود بھی کر سکیں ۔محکمہ کے بے حد قابل اور جانکار عملہ نے نہایت ہی ہمدردی اور دلیری سے ان بالائی علاقوں کا سفر پیدل کر کے جو سطح سمندر سے لگ بھگ 4000میٹر کی اونچائی پر ہیں پہنچے اسی طرح خطہ پیر پنجال کے بالائی علاقوں میں محکمہ کو مزید ٹورز بھی کرنے لازمی ہیں۔ روزنامہ لازوال کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بیاڑ ڈھوک سے چوہدری عبدالقیوم چیچی نے شکریہ ادا کیا ہے اور دوبارہ ٹور کیلئے گزارش بھی کی ہے تاکہ مال مویشی کو کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا