روہنگیا کو ریاست سے جلا وطن کیا جائے

0
0

جموں و کشمیر پینتھرس پارٹی کا احتجاج
نمائندہ لازوال

  • جموں // جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے ہرش دیو سنگھ چیئر مین این پی پی و سابق وزیر بلونت سنگھ منکوٹیہ ریاستی صدر اور یشپال کنڈل ریاستی صدر ینگ پینتھرس کی قیادت میں غیر قانونی طور پر آباد روہنگیا کی جلا وطنی کیلئے ریاستی سرکار کے خلاف احتجاج کیا جس میں پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد کے ہمراہ بھاجپا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر ریاست میں آباد روہنگیا ریاست کیلئے کسی بھی وقت خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں خطہ میں بیس ہزار روہنگیا اور بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر آباد ہیں جبکہ اس موقع پر بلونت سنگھ منکوٹیہ اور یشپال کنڈل نے وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور کرن رججو کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صر ؤف میڈیا کو اپنے طرف مبذول کیا ہے اور عوام کوبیوقوف بنایا ۔اس موقع پر مزید اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں گگن پرتاپ سنگھ، شنکر سنگھ،کے کے شرما،کرنیل سنگھ،پرشوتم پریہار،راکیش ورما و دیگران شامل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا