بہترسڑک وٹرانسپورٹ نظام ،پی ایم اے وائی ودیگرفلاحی اسکیموں کی عمل آوری کی مانگ کی
ایم شفیع رضوی
درماڑی ؍؍ بلاک چیئرمین تھرو کی صدارت میں ایک وفد آج تحصیلدار تھرو چوہدری ریاض احمد سے ملاقات کی ۔وفد نے تحصیلدار کے سامنے کئی ایک بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں غریب عوام کو کئی طرح کے بنیادی سولہات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب عوام کو ہر طرح کی پریشانی کا سامنا ہے ۔بالخصوص غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کے لئے سب سے بڑی پریشانی کا سبب یہ ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والوں کے لئے پکے مکانوں کی تعمیر کے لئے پی ایم اے وائی اس سکیم کے تحت لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے کے لئے مدد کی جاتی ہے لیکن وہ گھر پکے ہونے چاہیے اور باقی گھر بنانے کے لیے ریت بجری درکار ہوتی ہے جس کی قیمت آسمان چھو رہی ہے ۔بلاک ارناس سے دریا آنس اور دریا چناب سے ریت بجری نکالی جاتا ہے جس کی قیمت 10 روپے فٹ کے حساب سے مائینگ ڈیپارٹمنٹ وصول کرلیتا ہے ۔ارناس سے بلاک تھرو کے کئی دور دراز پہاڑی علاقوں میں جہاں پر سڑک جیسی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔گاڑی والیارناس سے لسولی کھروگ بیس سے بائس ہزار، بدھن پیچیس ہزار ،چلد پیچیس ہزار روپے کرایا وصول کرتے ہیں اور دوسرے بہت سے گھر سڑک سے دور ہیں جن کو دوبارہ خچروں پر ریت بجری کو اٹھا کر اپنے گھر تک پہنچا پڑتا ہے جس کے لئے خچر والے دس ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ اس طرح کل ملا کر ایک غریب آدمی کو ایک گاڑی ریتا یا بجری اپنے گھر تک پہنچانے کے لیے تیس ہزار روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں اور وہیں دوسری طرف پسنجر گاڑی والے دس سے پندرہ کلومیٹر سفر کے لیے فی سواری سو روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں جو بہت ہی زیادہ ہے اور نہ ہی پسنجر گاڑیوں والے کرونا گائیڈ لائن پر عمل کر رہے ہیں ۔بہت زیادہ اور لوڈنگ کی جاتی ہے۔ وفد نے تحصیلدار تھرو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ توجہ مرکوز کریے اور عوام تو بہتر سہولیات میسر کروائی جائیں وفد میں شامل افراد میں بلاگ چیئرمین چودھری مکھنا ، سرپنچ چودھری جان محمد ، سرپنچ محمد اسلم ، ابرارحسین ،سابقہ سرپنچ پریم سنگھ ، رومال سنگھ وغیرہ دیگر افراد شامل تھے۔