گندو بھلیسہ میں مانینگ محکمہ کیخلاف زبردست احتجاج

0
0

ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے انصاف کی مانگ
عشرت وانی

بھلیسہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں مانینگ محکمہ کے خلاف لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔لوگوں نے کہا کہ جس طرح سے نیلامی کی ہے وہ سراسر غلط ہے جب کہ سال 2016 میں بھی ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے تسلیم کیا اور تحریری کہا کہ بھلیسہ کے ندی نالوں میں کان کنی نہیں ہو سکتی ۔،یہاں کی آبادی کو کان کنی سے بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے اور ساتھ میں اسکول کو بھی نقصان ہو سکتا ہے اور سال 2016 میں این او سی نہیں دیں گی لیکن اب سال 2021 میں جو آکشن ہواہے وہ بالکل غلط ہے ۔آپ کو بتا دیں یہاں کی خوبصورتی کو کھنڈرات میں تبدیل نہ کریں ۔لوگوں نے کہا کہ یہ ہماری ذاتی زمینیں ہیں جو سٹیٹ لینڈ تھا اس میں گورنمنٹ کی طرف سے کھیل کامیدان بنایا گیا ہے جہاں پر اب کان کنی کو ہم بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ساتھ میں مندر ،اسکول ،زیارت ،قبرستان موجود ہیں جنہیں کان کنی سے بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاض احمد زرگر نے کہا کہ بھلیسہ جہاں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے ۔وہیں انتظامیہ اسے کھنڈرات میں تبدیل کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے وہ بھلیسہ کی خوبصورتی کو نظرانداز نہ کریں اور این او سی نہیں ملنی چاہیے تاکہ بھلیسہ کی خوبصورتی بحال رہے ۔ اگر کچھ کرنا ہی ہے بھلیس کے لوگوں کے لیے یہاں سہاحت کو بڑھاوا دیا جائے اور کان کنی کے بجائے فش پونڈ کے ساتھ ساتھ اور بھی ٹورزم کی سہولیات کو میسر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذاتی زمینیں ہیں جس میں کان کنی کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما اور گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے اس معاملے میں مداخلت کر کے لوگوں کو انصاف دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا