ممبئی: نامور پاکستانی گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی آواز پر نہیں بلکہ خوبصورت چہرے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں’’آفرین آفرین‘‘گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کنونگوکے ساتھ گانا ’’آیاناتو‘‘ریلیز ہوا ہے۔ تاہم گانے کو پاکستانی اوربھارتی شائقین کی جانب سے ملاجلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ گانے کی ریلیز کے حوالے سے مومنہ مستحسن نےبھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے زیادہ ان کے خوبصورت چہرے کی طرف زیادہ توجہ دی گئی۔مومنہ نے کہا میں نے محسوس کیا کہ ہر کوئی میری آواز سے زیادہ میری خوبصورتی پر تبصرے کررہاہے لوگوں کا سارادھیان اور ساری توجہ اسی بات پر ہوتی ہے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔ مجھے ہر جگہ یہی سننے کو ملتا ہے ’ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے‘لیکن میں چاہتی ہوں لوگ مجھے خوبصورت چہرے کے علاوہ کسی اور حوالے سے بھی جانیں، لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے میں تب تک کوئی میوزک البم ریلیز نہیں کروں گی جب تک میری خوبصورت چہرے والی امیج تبدیل نہیں ہوجاتی، لہٰذا میں نے تعلیم اور دماغی امراض جیسے مسائل کے لیے کام کرنا شروع کردیا ہےاس کے علاوہ مومنہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ میں اپنی پہچان ایک موسیقار اورفنکار سے زیادہ بنانا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گی، میں اپنی زندگی کے نئے باب کو شروع کرنے کے لیے تیار ہوں، اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مومنہ نے کہامیں رواں سال مزید گانے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، بطور موسیقار اورگلوکارہ میری ایک شخصیت ہےاور میری ذمہ داری ہے کہ میں سماجی مسائل پر بات کروں۔
Post Views: 149