137خصوصی پیداوار سمیت 35ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لئے 707اضلاع کے لئے او ڈی او پی کو منظور دی گئی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍حکومت نے دیہی علاقوں میں فوڈ پروسیسنگ سے منسلک کاٹیج انٹرپرائزز کو چلانے والے آٹھ ہزار سے زیادہ کاروباریوں کے لئے 25کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔پرائم منسٹر مائکرو فوڈ انڈسٹریز اپ گریڈیشن اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) کے تحت قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے ذریعہ گزشتہ ایک برس میں 8,040اراکین کو 25.25کروڑ روپے مالی مدد دستیاب کرائی گئی ہے۔ یہ اسکیم 29جون 2020سے شروع کی گئی تھی۔قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (این آر ایل ایم) اور ریاستی سطح پر چلائے جارہے دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر ایل ایم) کے نیٹور کے تعاون سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اسکیم میں ورکنگ سرمایہ کے لئے 40,000روپے کی مالی مدد اور فوڈ پروسیسنگ سرگرمیوں میں مصروف خود کی مدد گروپ کے ہر ایک رکن کے لئے چھوٹے آلات کی خرید اری کا تصور کیا گیا ہے۔وزارت نے بتایا کہ اب تک این آر ایل ایم نے 123.54کروڑ روپے کی رقم کے لئے اسٹیٹ نوڈ ل ایجنسیوں (ایس این اے) کو 43,086ایس ایچ جی اراکین کی سفارش کی ہے۔ ایس این اے نے 8040اراکین کی ابتدائی سرمایہ کو منظوری دی ہے اور ایس آر ایل ایم کو 25.25کروڑکی رقم تقسیم کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ضلع ایک پیداور (او ڈی او پی) کے تحت وزارت نے ریاستوں /مرکزی علاقوں کی طرف سے موصول سفارش کے مطابق 137خصوصی پیداوار سمیت 35ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لئے 707اضلاع کے لئے او ڈی او پی کو منظور دی گئی ہے۔ ملک کا جی آئی ایس او ڈی او پی ڈیجیٹل میپ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے او ڈی او پی پیداوار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے اہلیت کی تعمیر کے اجزاء کے تحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ای ایم) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجی (آئی آئی ایف پی ٹی ) ریاستی سطح کی شراکت میں منتخب انٹرپرائز گروپس کی ٹریننگ اور تحقیقی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ٹیکنیکل اداروں انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) اور کھانے پینے کی مختلف مصنوعات کے تحت 371 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی گئی۔این آئی ایف ٹی ای ایم اور آئی آئی ایف پی ٹی نے او ڈی او پی پر 137 تربیتی ماڈل تیار کیے ہیں جن میں 175 پریزنٹیشن، 157 ویڈیو ، 166 ڈی پی آر اور 177 کورس میٹریل شامل ہیں۔ 469 ضلعی سطح کے تربیت دہندگان کی تربیت ملک کے 18 ریاستوں / خطوں کے سینٹر میں کی گئی ہے اور دیگر ریاستوں میں اس کی پیشرفت جاری ہے۔ مجموعی طور پر 302 اضلاع میں 491 ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز کو مقرر کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت کرناٹک، اترپردیش، راجستھان، جموں وکشمیر، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، کیرالہ، سکم، انڈمان اینڈ نیکوبار، آندھراپردیش، میگھالیہ، میزورم، اڈیشہ اور اتراکھنڈ جیسی 17 ریاستیں اور مرکزی خطوں میں 54 کامن انکیوبیشن سینٹر کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے آئی آئی ایف پی ٹی کے اشتراک سے کامن انکیوبیشن سینٹر کی تجاویز پیش کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل تیار کیا ہے اور ایک آن لائن کامن انکیوبیشن سنٹر میپ کو ملک بھر میں انکیوبیشن مراکز کی تفصیلات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت اجزاء کو قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (این آر ایل ایم) اور ریاستی سطح پر چلائے جانے والے ریاستی دیہی روزگار مشن (ایس آر ایل ایم) کے نیٹ ورک کے تعاون سے بروئے کار لایا جا رہی ہے۔پی ایم ایف ایم ای اسکیم میں فوڈ پروسیسنگ کے تحت پونجی کے لیے 40000 روپیے کی مالی امداد اور فوڈ پروسیسنگ کی سرگرمیوں میں مصروف ہر گروپ کے ممبر کے لیے چھوٹے سامان کی خرید کا منصوبہ ہے۔ اب تک این آر ایل ایم نے 123.54 کروڑ روپیے کی رقم کے لیے اسٹیٹ نوڈل ایجنسیز (ایس این اے) کو 43086 ایس ایچ جی اراکین کی سفارش کی ہے۔ ایس این اے نے 8040 اراکین کی شروعاتی پونجی کو منظوری دی ہے اور ایس آر ایل ایم کو 25.25 کروڑ روپیے کی رقم تقسیم کی ہے