’تیسری لہر کے امکان کو روکناہے‘

0
0

ویکسینیشن کو عوامی مہم بنائیں جمہوری ادارے: برلا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن ہی سب سے اہم تدبیر ہے اور جمہوری اداروں کو اسے عوامی مہم بنانے میں حصہ داری کرنی چاہیے تاکہ تیسری لہر کے امکان کو روکا جا سکے۔مسٹر برلا نے یہاں منگل کے روز پورے ملک کی اسمبلیوں سے ورچول مذاکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم یوگا سے مرکز اور ریاستی حکومتوں نے پورے ملک میں تمام عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کو وسیع شکل دی ہے۔ ایسے میں تمام جمہوری اداروں کو بھی آگے آکر اس مہم کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں اور ان میں منتخب عوامی نمائندوں کی عوام سے براہ راست وابستگی ہوتی ہے۔ کووڈ کے دوران راحت کاموں کی قیادت کرکے عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممکنہ تیسری لہر کو حقیقت نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ تیسری لہر کو روکنے اور کورونا سے ملک کے عوام کی حفاظت کا سب سے اعلیٰ ذریعہ ویکسینیشن ہے۔ اسی کے پیش نظر پارلیمنٹ، اسمبلیوں، ضلع کونسل، پنچایت سمیتیوں اور گرام پنچایوں کے رکن اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے آگے آئیں اور عوام کو جلد سے جلد ویکسینیشن کی ترغیب دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا