ماحولیاتی تحفظ پوری دنیا میں ایک بہت عام موضوع بن چکا ہے:ڈاکٹر پرگیہ کھنہ

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج چنینی کے زیر اہتمام ماحولیاتی تحفظ پر قومی سطح کا ویبینار منعقد
لازوال ڈیسک

جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج چنینی کے این ایس ایس یونٹ کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ سیل نے مؤثر ماحولیاتی نظم و نسق کے لئے ہندوستانی قانونی قواعد کے کردار پر ایک قومی سطح کا ویبینار منعقد کیا ۔ وہیں اس دوارن پروفیسر ڈاکٹر ایس گانپتی وینکٹاسبرامانیان پروفیسربرائے ماحولیاتی قانون اور انتظام ، انا یونیورسٹی ، چنئی ، تمل ناڈو نے پروگرام میں بطور ریورسز پرسن شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پرفیسر ایس گانپتی نے بتایا کہ ہندوستان جیسے ملک میں ماحولیاتی اور قدرتی وسائل دونوں ہی زیادہ ضروری ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاموجودہ اوقات میں ہر صنعت پائیدار ترقیاتی انتظام کی ضرورت کو محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے حکومت کو بھی اس معاملے پر قابو پانے کے لئے آگے آنے کی صلاح دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی آئین کے تحت ہر ایک شہری کی یہ بنیادی فرائض ہیںکے وہ ماحول کو تحفظ فراہم کرے۔جبکہ ہندوستان میں ماحول سے متعلق متعدد قوانین بنائے گئے ہیں وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ ، جنگلات کے تحفظ کا ایکٹ ، عوامی ذمہ داری انشورنس ایکٹ اور حیاتیاتی تنوع ایکٹ 2002 وغیرہ۔ پروفیسر نے اس دوارن سپریم کورٹ کا بھی حوالہ دیا کہ سپریم کورٹ نے وقتا فوقتا کئی اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق امورکو فروغ دیا ہے ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ پوری دنیا میں ایک بہت عام موضوع بن چکا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی بگاڑ کے مستعد انتظام کی ضرورت ہے جو کہ پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاماحولیاتی تحفظات کے بغیر معاشی ترقی سنگین ماحولیاتی بحران کا سبب بنتی ہے ۔دریں اثناء پروگرام کا اہتمام پروفیسر میر حفیظ نے کیا ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا