یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر کرگل میں ماتمی جلوس برآمد جنت البقیع کی از سر نو تعمیر نیز یمن پر وحشیانہ حملوں کی مذمت

0
0
سجاد حسین کرگلی
کرگل؍؍یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پرآج حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے احاطہ سے انجمن جمعہت العلما اثناعشریہ کے زیر اہتمام ایک جلوس عزا برآمد کیاگیا ۔ جسمیں علمائے کرام کی قیادت میں ہزاروں مومنین نے شرکت ۔ یہ ماتمی جلوس مین بازار کرگل سے ہوئے انقلاب منزل میں اختتام پذیر ہوئے ۔عزادار سینہ زنی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے انہدام البقیع پر گریہ کر رہے تھے ۔ انقلاب منزل میں عزاداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے صدر انجمن جمعیت العلما اثناعشریہ کرگل حجتہ الاسلام شیخ ناظر المہدی محمدی نے کہا  کہ انہدام جنت البقیع کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے انہوں نے مسلمانان عالم سے جنت البقیع کو از سر تعمیر کئے جانے بھی مطالبہ  کے جانے کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ آل سعو دنے بوڈھے استعمار  برطانیہ کے ساتھ مل کر عالم اسلام کے ساتھ جو خیانتیں کی ہیں تاریخ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔  اس دوران یمن میں آل سعود کی جانب سے امریکہ کی جانب سے ہورہے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔ اس موقعہ پرجہاں پر امام جمعہ حجتہ الاسلام شیخ حسین مفیدنے بھی خطاب کیا اور لوگوںکو اہلبیت پیامبر سے منسلک رہنے کی تاکید کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ ناظر المہدی نے یمن میں امریکہ کی ایما پر آل سعود کی جانب سے ہو رہے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یمن میں آل سعو د اور اسکے اتحادیوں نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرتے ہوئے جو حملہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام اپنے ملک کو چلانے کی سکت رکھتے ہیں اور کسی بیرونی ملک کی مداخلت اس ملک میں ناقابل قبول ہے ۔ شیخ اصغر ذاکری نے کہا کہ بقیع ایک مذہبی زیارت ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان جاتے ہیں اور اہلبیت علیہماالسلام سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن آل سعود کی جانب اس کے انہدام نے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کو مجروح کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کو از سر نو تعمیر کردیا جائے ۔ شیخ ابر اہیم خلیلی نے کہا کہ آج ہم نے عزاداری کا جلوس نکال کر اہلبیت پیامبر علیہما السلام سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے ۔ اور ہم جانتے ہیں کہ آل سعود نے امریکہ کی حمایت سے مسلمانوں پر جو ستم ڈھائے ہیں اسے اسکا جواب ضرور ملے گا اور وہ ذلیل و خوار ہو کر رہئیگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا