شری امر ناتھ جی یاترا 2018  گورنر نے پوتر گپھا ، پنجترنی ، دومیل ، بال تل یاترا کیمپ اور نیل گراٹھ ہیلی پیڈ پر کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا 

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ کے ہمراہ پوتر گپھا ، پنجترنی ، بال تل ، دومیل یاترا کیمپ اور نیل گراٹھ ہیلی پیڈ کا دورہ کیا اور 28 جون 2018 سے شروع ہونے والے یاترا کے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ گورنر کو بال تل ۔ پوتر گپھا ایکسیز کے ٹریک کی اپ گریڈیشن ، سیکورٹی انتظامات اور طبی سہولیات ، شیلٹر شیڈ ، لنگر ، ٹینٹوں ، دوکانوں ، پری فیبریکیٹڈ ہٹوں ، بیت الخلاؤں ، غسل خانوں کی فراہمی کے بارے میں مطلع کیا گیا ۔ گورنر نے فوج ، جے اینڈ کے پولیس ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف کے اعلیٰ افسران کے ساتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جا رہے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں سیر حاصل بحث کی ۔ گورنر نے پوتر گپھا پر تعینات کیمپ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ فوج اور پیرا ملٹری سیکورٹی یونٹوں کی مدد سے پوتر گپھا کی ڈھلانوں کا جائیزہ لیں تا کہ کوئی ڈھیلا پتھر یا بولڈر کے گرنے سے یاتریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے ۔ گورنر نے پوتر گپھا کی طرف جانے والے ٹریک پر صحت و صفائی یقینی بنانے پر زور دیا ۔ پنجترنی بیس کیمپ پر گورنر نے بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کے علاوہ غسل خانوں اور بیت الخلاؤں کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا معائینہ کیا ۔ گورنر نے دومیل میں Access control gate  کا دورہ کیا اور کرنل نتن کھجوریہ ، کمانڈنگ افسر 8  راج پوتانا رائفلز اور کیمپ ڈائریکٹر رام کیش شرما اور ڈپٹی کیمپ ڈائریکٹر پرتپال سنگھ کے ساتھ یاتریوں کی حفاظت و سلامتی کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ نیل گراٹھ ہیلی پیڈ کا معائینہ کرتے ہوئے گورنر نے یاتریوں کیلئے ویٹنگ ہال و دیگر سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ یاترا علاقے میں کیمپوں کا دورہ کرنے کے دوران گورنر نے بال تل بیس کیمپ میں ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ایس ایس پی گاندر بل ، متعلقہ صوبائی اور ضلع سطح کے افسران و سٹیٹ پولیس کے ساتھ ایک جائیزہ میٹنگ منعقد کی ۔ انہوں نے محکمہ محنت  اور پشو پالن محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گھوڑے والوں ، ڈنڈی والوں ، پالکی والوں و دیگر مزدوروں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر گاندر بل کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام متعلقہ افراد کے حق میں فوٹو شناختی کارڈ جاری کریں تا کہ گپھا کی طرف جانے والے ٹریک پر کوئی بھی شخص بغیر اجازت داخل نہ ہو سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا