ریاست کواس مشکل دورسے باہرنکالنے میں متحدہوجائیں:ووہرہ گورنر نے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کی ،ریاست کے موجودہ حالات پہ تبادلہ خیالات

0
0
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر این این ووہرا نے آج شام راج بھون میں ریاست کی سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈروں اور نمائیندوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ ریاست کی ترقی کے علاوہ موجودہ صورتحال اور اہم معاملات پر غور و خوض کیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ اور نائب صدر نیشنل کانفرنس عمر عبداللہ ، سٹیٹ پرذیڈنٹ آئی این سی جی اے میر ، بی جے پی کے ست شرما، پی ڈی پی کے محمد دلاور میر ، سٹیٹ سیکرٹری سی پی آئی( ایم )غلام نبی ملک ، ایم ایل اے پیوپلز کانفرنس بشیر ڈار ، جے اینڈ کے ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے غلام حسن میر ، جے اینڈ کے پی ڈی ایف کے حکیم محمد یاسین ، چئیر مین پینتھرز پارٹی ہرش دیو سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاست کے اندرونی سلامتی، امن و قانون ، ترقیاتی صورتحال ، تعلیمی مسائل ، امر ناتھ یاترا کے علاوہ گورنرس  رول کے نفاذ کے بعد سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی ۔ انہوں نے تمام شراکت داروں سے ریاست میں امن و قانون کو بحال کرنے کیلئے تعاون کی اپیل کی تا کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں سرعت لائی جا سکے ۔ گورنر نے تمام لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ریاست کو موجودہ مشکلات سے باہر نکالنے میں اشتراک کریں اور نوجوانوں کو تشدد کی راہ سے واپس لانے  اور اُن کی تعلیم اور مستقبل روشن بنانے کیلئے انہیں آمادہ کریں ۔ لیڈروں نے زمینی سطح پر امن و قانون کی صورتحال میں بہتری لانے کے سلسلے میں اپنی رائے پیش کی ۔ انہوں نے گورنر کو ریاست میں سماج کے تمام طبقات کو اعتماد میں لیکر امن بحال کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔ انہوں نے انتظامیہ کو شفافیت اور جوابدہی کے طریقے پر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مختلف خطوں میں التوا میں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ایس ایس اے اساتذہ ، آنگن واڑی ورکر ، کنٹریکچول لیکچرر وں کے مسائل کو حل کرنے کی التماس کی ۔ گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس اور کے وجے کمار ، چیف سیکرٹری بی بی آر سبھرامنیم ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ روہت کنسل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا