بلکہ دہلی میں ہی حل ہونگے:سیدالطاف بخاری
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سابق وزیراورجموں وکشمیراپنی پارٹی کے صدرسیدالطاف بخاری نے مرکزی سرکارکی جانب سے جموں وکشمیرکے لیڈروں کوبات چیت کیلئے مدعوکئے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیاکہ ہمارے مسائل اسلام آباد،لندن یانیویارک میں نہیں بلکہ دہلی میں ہی حل ہونگے ۔الطاف بخاری نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ مرکز نے سبھی جماعتوں کے لیڈروںکو بات چیت کیلئے بلایا ہے ،کیونکہ ہماراروزاول سے یہی موقف رہاہے کہ بات چیت سے ہی جموں وکشمیرسے جڑے مشکلات یامسائل کوحل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ بات کھلم کھلا کہتے ہیں کہ ہمارے دہلی کیساتھ تعلقات ہیں ۔اپنی پارٹی کے صدرکاکہناتھاکہ ہماراموقف دوٹوک ہے کہ جموں وکشمیر سے جڑے مشکلات یامسائل کاحل صرف نئی دہلی میں ہی نکل سکتا ہے ،نہ کہ اسلام آباد،لندن یانیو یارک میں ۔سیدالطاف بخاری نے این سی اورپی ڈی پی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہاکہ میں سیاسی پارٹیوں سے اب پوچھنا چاہتاہوں کہ کون بادشاہ کی جماعت ہے ۔الطاف بخاری نے مزیدکہاکہ ہمارے فی الوقت تین بنیادی اوراہم مطالبات ہیں ،اول ریاستی درجے کی بحالی ،دوئم ملازمتوں کوتحفظ اورسوئم زمین کی حفاظت ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم اوروزیراعظم مودی ووزیرداخلہ امت شاہ کی مددسے ہم ملازمتوں اورزمین کوتحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے اورمجھے اُمید ہے کہ ایک سال کے اندراندرریاستی درجے کوبھی بحال کیاجائیگا۔