او پی ڈی خدمات کے لئے پیشگی رجسٹریشن لازمی : ڈاکٹر ششی سودن

0
0

جی ایم سی جموں اور منسلک ہسپتالوں میں 21 جون کو او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں 21 جون سے محدود پیمانے پر آئوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ یا او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی۔یہ خدمات رواں برس 3 مئی کو کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔جی ایم سی جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ 21 جون سے بحال ہونے والی او پی ڈی خدمات کے لئے پیشگی رجسٹریشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے کہ پیر کے روز سے جی ایم سی جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بحال کر دی جائیں گی’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘او پی ڈی پی کے لئے پیشگی آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔ رجسٹریشن کے لئے فون نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔ ہر شعبے میں روزانہ کی بنیاد فی الحال صرف 25 مریض ہی دیکھے جائیں گے۔ ایمرجنسی سروسز چوبیسوں گھنٹے چالو ہیں اور چالو رہیں گی’۔ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہی صحیح ہم معمول کی جانب گامزن ہیں اور چند ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز گزشتہ ہفتے ہی بحال کی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے پاس کچھ ہفتے پہلے کورونا کے 900 سے زیادہ مریض زیر علاج تھے لیکن اب صورتحال اتنی بہتر ہوئی ہے کہ محض 114 مریض زیر علاج ہیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا