حکومت گزشتہ برس سوئس بینک میں جمع کرائے گئے

0
0

ہندوستانیوں کے 20 ہزار کروڑ روپے کی تفصیلات بتائے: کانگریس
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ سات سال قبل اقتدار میں آئے تھے، انہی مودی حکومت کے دوران 2020 میں ہندوستانیوں نے سوئس بینک میں 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیںکانگریس ترجمان گورو ولبھ نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانیوں نے 2020 میں جو رقم سوئس بینک میں جموہ کی ہے وہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے جو گزشتہ 13 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں سوئس بینک میں کل جمع رقم سال 2019 کے مقابلے میں 286 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح سے کل جمع رقم 2007 کے بعد سب سے بلند سطح پر ہے۔ سوئس بینک نے جمعہ کو جو ڈیٹا جاری کیا ہے اس میں جو انکشاف ہوا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ سوئس بینک مین جمع کی گئی رقم 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 39 فیصد زیادہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ سال 2014 میں اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی نے دعوی کیا تھا کہ ملک کو کالی کمائی کرنے والے لوگوں کے 17.5 لاکھ کروڑ روپے صرف سوئس بینکوں مین جمع ہیں۔ بی جے پی نے یہ کالا دھن واپس لانے اور ہر ہندوستانی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کی بات کہی تھی۔پروفیسر گورو ولبھ نے کہا کہ گزشتہ برس مودی حکومت نے محض کھوکھلے دعوے کئے ہیں اور ہر بار کی طرح وہ اپنی بات پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے ان لوگوں کے ناموں کا انکشاف کرنے کے لئے کہا جنہوں نے گزشتہ برس سوئس بینکوں میں اپنا پیسہ جمعہ کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں 97 فیصد ہندوستانی مزید غریب ہوگئے ہیں تو یہ وہ کون لوگ ہیں جو ا?فت میں موقع تلاش رہے ہیں۔ترجمان نے حکومت کے اس سوال کا جواب دینے کے لئے بھی کہا کہ سال 2014 میں بڑے بڑے وعدوں کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد مودی حکومت نے کالا دھن واپس لانے کے لئے کیا کوششیں کی ہیں اور کالا دھن غیر ملکی بینکوں میں نہ چھپانے کے لئے کیا کیا قدم اٹھائے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے حکومت سے گزشتہ برس سوئس بینکوں میں جمعہ کرائی گئی پوری رقم کا نیچر ، رقم جمع کرانے والے لوگوں کا نام اور تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

[contact-form][contact-field label=”نام” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”ویب‌سائٹ” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا