بنی آسو پْل خستہ حالت میں،ہزاروں لوگ پریشان حال

0
0

پُل کیساتھ متبادل پل بھی دم توڑچکا،آسوپل30جون تک تیارہوگا:پی آراو
حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍ بنی بھدارو سڑک پر آسو کے پاس پْل خراب ہونے کے باعث میں پْل پر سے گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی ہے واضح رہے کہ 15 دنوں قبل پل خراب ہو گیا تھا جسکے بعد سے ہزاروں کی آبادی پوری طرح سے پریشان حال ہے تاہم اسکے ساتھ ساتھ ہزاروں راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔تاہم اس پْل کے ساتھ ہی نئے پْل کا تعمیری کام بی آر او کی جانب سے شروع کیا گیا ہے اور 15دن گزار جانے کے بعد بھی نئے پْل کا تعمیراتی کام جاری ہے ۔اس سلسلے میں بی آر او کے جونیئر انجینئر نے بتایا کہ 30 جون تک پْل کو تعمیر کر کے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔بھلے ہی یہ پْل 30 جون تک تعمیر کیا جائے گا لیکن اس کے قریب کچھ ہی دوری پر واقع ایک اور پْل جھر جھر حالت میں ہے اور یہ پْل بھی کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے ۔اگر محکمہ گریف کی جانب سے اس پْل کی وقت پر مرمت یا نئے پْل کا تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا تو انتظامیہ کو یقیناً آسو پْل کی طری ہی سندرون جانے والی سڑک کے پاس اس پل پر سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کرنا پڑے گا تاہم ایک مسافر اعجاز احمد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پْل کو مرحمت کیا جائے یا پھر نیے پْل کا تعمیری کام شروع کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا