27 جون سے ضلع بھر میں پلس پولیو ویکسین مہم چلائی جائے گی
پٹنہ،//کورونا ویکسینیشن اور پلس پولیو مہم کے دوران لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے معاشرے کے اثرورسوخ رکھنے والے افراد کے لئے ضلع بھر میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ایکزیکیٹو ڈائریکٹر ریاستی صحت کمیٹی، انیمیش کمار پراشر نے تمام اضلاع کے سول سرجن، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ حفاظتی افسر کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق 27 جون سے ضلع بھر میں پلس پولیو و مہم چلائی جانی ہے۔ اس مہم کے دوران پلس پولیو انفلوئنسرس کے ذریعے کوویڈ 19 ویکسی نیشن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں تعاون کے علاوہ کوویڈ 19 کی ویکسینیشن کی سطح کو بڑھانے میں بھی بہت مدد ملے گی۔
اثردار افراد کے ذریعہ آگاہی پیدا کرنے میں مدد کے لئے اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد:جاری کردہ خط میں بتایا گیا ہے کہ کورونا جیسے وبا کو روکنے کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے باوجود مختلف حصوں میں توقع کے مطابق ویکسینیشن نہیں کی جارہی ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کویڈویکسینیشن اور پلس پولیو مہم کے دوران بااثر افراد کے ذریعہ لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے ان کے تعاون کے لئے 21 جون کو ایک اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام بلاکس میں پلس پولیو مہم کا حصہ بننے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے مقامی سطح پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے لئے تربیتی ورکشاپس کے اہتمام کو یقینی بنانے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
پلس پولیو کی مہم 27 جون سے چلائی جائے گی:پلس پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 27 جون سے ضلع سمیت پوری ریاست میں شروع ہوگی۔ اس کے لئے محکمہ صحت کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائے گی۔
ان باتوں پر عمل کریں، کوویڈ 19 انفیکشن سے دور رہیں:٭ وٹامن سی پر مشتمل کھانے کی زیادہ مقدار کا استعمال کریں۔٭غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور ہجوم والے مقامات سے پرہیز کریں۔٭ ماسک کا استعمال جاری رکھیں اور جسمانی فاصلے پر عمل کریں۔٭جب باری آئے تو ویکسینیشن ضرور کروائیں۔