پی ڈی پی اور بھاجپا کا حکومت سے دست بردار ہونا ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں:یاسرتیڑواہ

0
0

ابو عذیر
بلاور//یوتھ کانگریس لوک سبھا جموں کے صدریاسر تیڑواہ نے اپنے بیان میں پی ڈی پی اور بھاجپاکو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان دونوں کو اس لئے چنا تھا کہ ہمارے امیدوں کو پورا کیا جائے گا لیکن پوری ریاست میں اس کے برعکس ہوا بلکہ جو کچھ حالات سازگار تھے وہ حالات بری طرح سے خراب کر ڈالے اور کشمیر اس وقت بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ ملی جلی سرکار کامیاب نہیں رہ سکتی ہے ۔اور انہوں نے مزید بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کی عوام کو دھوکہ دے کر راہ فرار اخیتارکرنا اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا