فائر اینڈ امرجنسی سروس کی لسٹ کو جلد منظر عام پر لایا جائے: عمران مہراج دیوان گورنر جموں و کشمیرسے خصوصی مداخلت کی اپیل

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ//حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے فائر اینڈ امر جنسی سروس کی جو بھرتی سال ۳۱۰۲ءمیں ہوئی تھی جس میں ریاست بھر سے تقریباً چالیس ہزار نوجونوں نے کل ۰۴۸ اسامیوں کیلئے حصہ لیا ۔ جس کا تحریری امتحان بھی جموں میں سال ۴۰۱۲ءمیں ہوا لیکن آج تک اُس کی سلیکشن لسٹ نہیں آئی آخر کیا وجہ ہے اسی ضمن میں بات کرتے ہوئے عمران مہراج دیوان نے کہا گورنر ریاست جموں و کشمیر سے مود بانہ اپیل ہے کہ وہ اس سلیکشن لسٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم جاری فرما کر شکریہ کا موقع دیں انھوں نے مزید کہا کہ بروقت لسٹ کو منظر عام پر نہ لانے سے کئی لوگ اور ایج ہو چُکے ہیں اس انتظار میں کہ ہمارا نام فائر اینڈ امر جنسی سروس کی لسٹ میں ہوگا لیکن افسوس اس وقت ہوتا کہ جب کئی بار مطالبات کرنے کے باوجود اور براہِ راست سیکٹریٹ جا کر یاد دلانے کے باوجود بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی انھوں نے امید جتلائی کہ گورنر اس ضمن میں جلد از جلد کاروائی عمل میں لا کر شکریہ کا موقع دیں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرار احمد خان ، صفدر عباس، انعام اللہ، عظیم الحق، محمد آصف، محمد عمران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا