لوگوں کی شکایت پر آر ٹی او پونچھ نے گاڑیوں کے کرائے کئے متعین ڈرائیوروں کو دی سخت ہدایات۔قصورواروں کیساتھ سختی سے نپٹاجائیگا

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ // سرنکوٹ میں سومو ڈرائیور اور دیگر گاڑیوں کے کے مالکان پچھلے کچھ دنوں سے غیر اعلانیہ طور پر لوگوں سے اضافی کرایہ وصول کر رہے تھے جس پر لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اسی سلسلہ میں لوگوں نے شکایات آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم سے کیں جس پر انہوں نے سرنکوٹ میں پہنچ کر متعدد جگہوں پر ناکے لگائے اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کئے۔اس موقعہ پر انہوں نے با ضابطہ طور پر تمام روٹ کا کرایہ بھی متعین کیا اور ایک کرایہ لسٹ بھی لوگوں کو بتائی۔انہوں نے سومو گاڑیاں میٹا ڈور،ٹیمپو ،اور دیگر پبلک گاڑیوں کا کرایہ کی لسٹ تیار کی ہے اور ساتھ میں ڈرائیوروں کو سخت ہدایات بھی جاری کیں کہ لوگوں سے اضافی کرایہ نہ وصول کیا جائے ،اور اضافی کرایہ وصول کئے جانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے گاڑیوں کے لوازمی کاغذات کے متعلق بھی ہدایات جاری کی کہ بغیر کاغذات کے گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔اور کہا اضافی سواریوں گاڑیوں میں بلکل نہ بھری جائیں اور اگر کوئی ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور گاڑی کے کاغذات بھی منسوخ کر دئے جائیں گئے۔انہوں نے لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔لوگوں نے آر ٹی او پونچھ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے کرایہ متعین کیا اور لوگوں کو لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا