انڈین سسٹم آف میڈیسن ڈاکٹروں نے کی وزیر صحت سے ملاقات

0
0

پچھلے کئی برسوں کی خصولیابیوں سے کیا مدعو
نمائندہ لازوال

سرینگر//آئی ایس ایم داکٹروں کے ایک وفد نے ایوش ویلفیر فورم کے بینر تلے وزیر صحت بالی بھگت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے محکمہ کی خصولیابیوں سے آگاہ کیا ۔وزیر صحت نے اس موقع پر وفد کو بغور سنا اور وفد نے جموں و کشمیر سرکار اور ویزر صحت کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے BAMSکے پہلے بیچ کو منظوری ملنے پر مبارک باد پیش کی اس کے ساتھ ساتھوزیر صحت نے بتایا کے مستقبل قریب میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کو کمیشنڈ کیا جائے گا جبکہ وفد نے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں سے اکٹھی کی گئی جانکاری کے مطابق محکمہ کی خصولیابیوں سے آگاہ رتے ہوئے سرینگر اور جموں کے یونانی ہسپتالوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اسی سلسلہ میں وزیر صحت نے بتایا کہ رواں مالی سال میں ہی جموں اور کشمیر صوبوں میں دو پچاس پچاس بیڈوں پر مشتمل آیوش ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا