لازوال ڈیسک
سرینگرضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج کئی سرکاری دفاتر اور اداروں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران انہوںنے 24غیر حاضرملازمین کوغیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر ان کی فوری معطلی کے احکامات صا درکئے۔ان میں چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کے 10،غوثیہ ہسپتال کے 9اورچیف ایجوکیشن آفس کے 5ملازمین شامل ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے غیر حاضر پائے گئے ملازمین کی غیر حاضری کے دوران تنخواہ کو بھی روکنے کی ہدایات دی ہے ۔اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہ کو ڈسٹرکٹ ریڈ کراس کمیٹی سرینگر کے اکاﺅنٹ میں جمع کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ان ملازمین کو وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کی ہے اورنوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔