ترقیاتی کمشنر کولگام نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کولگامضلع ترقیاتی کمشنرکولگام سجادحسین نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کنڈ،منزگام اور دمحال ہانجی پورہ میں تین ڈیزاسٹر منیجمنٹ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ضلع ،تحصیل اور محکمانہ سطح پر نوڈل آفیسران کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی گئیں۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ 300اندراج شدہ رضاکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے رضاکاروں کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تربیت کے لئے آگے آنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایسے 108سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں آفات سماوی سے متاثرہ افراد کو ضرور ت پڑنے پر پناہ دی جاسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا