مہند اننت ناگ میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز گھر گھر تلاشی کارروائی شروع

0
0

یوپی آئی
سرینگرمہند اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران لوگوں کو گھروںمیں رہنے کی تلقین کی گئی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے مہند گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاﺅں کو محاصرے میں لیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد مہند اننت ناگ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی گئی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا