سابق وزیر اعلی جگن ناتھ پہاڑیا انتقال کر گئے

0
0

جے پور،// راجستھان کے سابق وزیراعلی اور بہار- ہریانہ کے گورنر رہے کانگریس کے سینئر لیڈر جگن ناتھ پہاڑیا کا کورونا کے سبب انتقال ہو گیا ۔
وہ 89 سال کے تھے۔ انہوں نے ہریانہ کے گوروگرام اسپتال میں بدھ کی رات آخری سانس لی۔ ان کی موت پر راجستھان حکومت نے ایک دن کے سرکاری سوگ اور سرکاری دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دوپہر میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی زیرصدارت وزارتی کونسل کے اجلاس میں مسٹر پہاڑیا کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا ۔
وہ 6 جون 1980 سے 14 جولائی 1981 تک راجستھان کے وزیر اعلی رہے۔ انہوں نے ریاست میں مکمل شراب بندی نافذ کردی تھی۔ وہ سنہ 1957 ، 1967 ، 1971 اور 1980 میں رکنِ پارلمیان 1980 ، 1985 ، 1999 اور 2003 میں رکن اسمبلی رہے ۔ وہ مرکز میں وزیر بھی رہے ۔ وہ 1989 سے 1990 تک بہار کے گورنر اور 2009 سے 2014 تک ہریانہ کے گورنر بھی رہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر پہاڑیا کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پسماندگان اور حامیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا