واشنگٹن //پوری دنیا میں کورونا وائرس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 16.42 کروڑسے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 34.04 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16.42 کروڑ 51 ہزار 023 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ چار ہزار 990 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی دھیمی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے اور 5.87 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ 89 ہزار 851 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے کی شرح 86.23 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 363 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 2،67،334 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 ہوگئی۔
فعال معاملات 1،27،046 مزید کم ہوکر 32 لاکھ 26 ہزار 719 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 4،529 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 2،83،248 ہوگئی ہے۔