سری نگر میں کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے: ضلع مجسٹریٹ اعجاز اسد

0
0

کہا سری نگر میں 500 بستروں والے ڈی آر ڈی او کووڈ 19 ہسپتال پر کام جاری ہے
یو این آئی
سری نگر؍؍ ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ ‘کورونا کرفیو’ نے اثر دکھانا شروع کیا ہے کیونکہ سری نگر میں سامنے آنے والے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں 500 بستروں والے ڈی آر ڈی او کووڈ 19 ہسپتال پر کام جاری ہے اور اس ہسپتال کو اس ماہ کی آخر تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔اعجاز اسد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: ‘سری نگر میں رواں ماہ میں سب سے زیادہ کیسز 4 تاریخ کو ریکارڈ کئے گئے جن کی تعداد 1311 تھی۔ اس کے بعد ہمیں مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یعنی کورونا کرفیو اپنا اثر دکھا رہا ہے’۔تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: ‘کیسز میں کمی آنے کے باوجود ہمیں بہت زیادہ مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔ جس طریقے سے ہم نے آج تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اس کا مزید وقت تک مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے’۔ضلع مجسٹریٹ نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں زیر تعمیر کووڈ 19 ہسپتال کی بات کرتے ہوئے کہا: ‘سری نگر میں 500 بستروں والا ڈی آر ڈی او ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ یہ ہسپتال اس ماہ کی آخر تک آپریشنل کر دیا جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں نیز ہماری ٹیمیں سری نگر میں گھر گھر جا رہی ہیں تاکہ کووڈ مریضوں کو دیکھنے کے علاوہ شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم سب مل کر بحیثیت ایک سماج کورونا وائرس کے خلاف لڑیں اور جس طرح ہم نے پہلی لہر کو شکست دی تھی اسی طرح دوسری لہر کو بھی شکست دینے کی ضرورت ہے’۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا