’ پیار تو ہونا ہی تھا‘ میں نظر آئے گی کھیساری۔ سحر افسا کی جوڑی

0
0

ممبئی ،// بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو اور سحر افسا کی جوڑی فلم ’پیار تو ہوناہی تھا ‘ میں نظر آئیں گے فلم ’پیار تو ہوناہی تھا ‘ کی شوٹنگ لندن میں ہوئی ہے  اس فلم کو یاشی فلمز اور نیبولا فلمز لمیٹڈ نے مل کر بنایا ہے  فلم میں کھیساری لال یادو کے ساتھ جنوبی ہند کی خوبصورت اداکارہ سحر افسا ہیں۔
یہ ایک رومانٹک فلم ہے ، جس کی شوٹنگ لندن کے شاندار مقام ، آکسفورڈ ، ہاورڈ ، کیمبرج ، لندن آئی ، لندن برج ، ونڈسر پیلس ، لندن سینٹرل میں کی گئی ہے۔
رجنیش مشرا نے کھیساری اور سحر کی کیمسٹری کو بہت خوبصورتی سے فلمایا ہے۔

فلم ’پیار تو ہوناہی تھا ‘کے پروڈیوسر ابھے سنہا ، نشانت اُجول ، پرشانت جمو والا ہیں جبکہ فلم کے رائٹرز ، ہدایتکار اور میوزک ڈائریکٹر رجنیش مشرا ہیں۔

پروڈیوسر ابھے سنہا ، نشانت اجول اور پرشانت جموں والا اس فلم کے تیئں بہت پر امید ہیں۔
انہوں نے کہا فلم بہت ہی شاندار بنی ہے۔
‘پیار تو ہونا ہی تھا’ آج کے دور کی ایک لو اسٹوری ہے ، جو نوجوان شائقین کو بہت پسند آئے گی۔
ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم وہ فلمیں تیار کریں جس سے ناظرین کی تفریح ​​کے ساتھ ساتھ ہماری انڈسٹری بھی آگے بڑھے۔
ہماری فلمیں گھر کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ فلم آپ کے دلوں کو چھولے گی اسلئے دیکھیئے گا ضرور۔

رجنیش مشرا نے کہا ’’ فلم میں ناظرین کو نیا پن محسوس ہوگا۔
بھوجپوری معاشرے کے لوگ آج پوری دنیا میں رہ رہے ہیں ، لہذا کہانی بھی ہماری گلوبل ہوگی۔
یہ لازمی ہے۔
آج ہم نے نئے تصور کے ساتھ سی گلوبل کہانی کے تیئں ایک عمدہ فلم بنانے کی کوشش کی ہے۔
امید ہے کہ سبھی اسے پسند کریں گے۔
اس فلم می کھیساری اور سحر کے علاوہ ہنڈولا چکرورتی ، اننیا ، دیپک سنہا ، انورادھا اور سنجے مہانند مرکزی کردار میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا