نرسیں شعبہ صحت کی روح اور دل کا درجہ رکھتی ہیں

0
0

نرسوں کا عالمی دن ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹینگیل کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ تاہم رواں برس یہ دن انتہائی غور و فکر کا دن رہا جہاں دنیا ایک متحرک اور مہلک عالمی وبائی مرض کی گرفت میں ہے جس نے ہمارے بہت سے پیاروں کو ہم سے چھین لیا ہے اور انسانی مسکراہٹوں کوہمارے لبوں سے چرا لیا ہے۔ کووڈ 19 نے دنیا بھر میں بالعموم سب لوگوں کو اور خاص طور پر لوگوںکی دیکھ بھال پر مامورنرسوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے نرسوں نے پوری دنیا میں بہت سے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ بہت سی نرسیں اس ایمرجنسی میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام کرنے کو تیار ہیں اور اس صورتحال میں طلبہ نرسیں بھی کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے متحرک اور فرنٹ لائن نرسنگ کا حصہ بن گئیں۔ اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے اس وبائی مرض کی وجہ سے کئی نرسوں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں۔ اس وبائی مرض کے دوران پوری دنیا میں نرسوں کی صحت اور حفاظت کے لیے حقیقی خدشات موجود ہیں۔ گزشتہ برس ملک بھر میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو جہاز کے ذریعے ہسپتالوں پر پھول برساکر سلام پیش کیا ۔اب جبکہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر جا ری ہے تو ماہرین ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسیں بھی اپنی نمایاں خدمات پیش کر رہی ہیں ۔دنیا بھر میں نرسنگ ایک مقدس اور محترم پیشے کے طور پر مقبو ل ہے۔ درحقیقت کسی مریض کی جان بچانے یا اس کی تیمارداری کے دوران ایک نرس کا کردار کسی ڈاکٹر سے کم نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر شیرون ایم وینسٹین کے مطابق ،”شعبہ صحت کے معتبرترین افراد میں نرسیں بھی شامل ہیں ،جن کی زندگی کا زیادہ تر حصہ مریضوں کے ساتھ گزرتا ہے۔ وہ معالج بھی ہیں ، استاد بھی ، وکیل بھی، مفکر بھی اور تو اور موجد بھی۔ ایک نرس مریض کی صحت یابی کےلیے 24گھنٹے فعال نظر آتی ہے۔ نرسنگ کے پیشے سے منسلک مرد یا خواتین، مریضوں کی دیکھ بھال سے بڑھ کر بھی بہت سی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔ نرسنگ ایک معزز ترین پیشہ ہے اور نرسیں شعبہ صحت کی روح اور دل کا درجہ رکھتی ہیں“۔1956ئ میں نرسوں کی بین الاقوامی کونسل نے 12مئی کو ’نرسوں کا عالمی دن‘ منایا۔12مئی جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹینگل کا یوم پیدائش بھی ہے۔ نرسوں کا عالمی دن فلورنس نائٹ اینگل اور دنیا بھر کی نرسوں کی خدمات کو یاد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔اس وقت جب پوری دنیا متاثر ہے اور وبائی صورتحال میں نرسیں اپنی نمایاں خدمات کرتی نظر آ رہی ہیں ۔اسلئے عوام کو چاہئے کہ شعبہ صحت کی روح اور دل کا درجہ رکھنے والی نرسوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہسپتالو ں میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ آج فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا