کووڈ – 19 مریضوں کے لئے پیفی کے اقدامات

0
0

یوگا اور پرانائم سے کورونا کے مریض ٹھیک ہوں گے
یو این آئی
نئی دہلی کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے خصوصی آن لائن یوگا کلاسز کا انعقاد آج 12 مئی سے ہندوستان کی فزیکل ایجوکیشن فاونڈیشن (پیفی) کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے جس میں پہلے دن 700 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔یہ کلاس روزانہ صبح 6:15 بجے سے 7:00 بجے تک چلیں گی ، یوگا انسٹرکٹرز کے ذریعہ خصوصی مشقیں اور پرانائم تکنیک کے ساتھ کورونا میں مبتلا مریضوں کی امیونیٹی بڑھائی جائے گی۔یوگا کلاسوں کے انچارج یوگا گرو ترون شرما کے مطابق ایکسرسائز اورپرانائم کے ذریعہ کووڈ 19 جیسی مہلک بیماری کا بہت حد تک علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ باقاعدگی سے یوگا، ورزش اور پرانائم سے بہت سارے لوگ اس مہلک بیماری کو شکست دے کر واپس آئے ہیں۔پروگرام کے شریک انچارج یوگاا?چاریہ کندن کے مطابق پیفی کے یوگا ماہرین کی ٹیم کووڈ 19 کے مریض کے مفت زوم پلیٹ فارم سے ہر صبح 45 منٹ پروگرام پیش کریں گے جسے پیفی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا، اس کلاس میں کوئی بھی کورونا مریض اپنے گھر میں رہ کر اور مفت میں زوم پر ا?کر اس سے جڑ سکتے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا