فعال کیسز میں مسلسل دوسرے دن کمی

0
0

کل فعال کیسز میں 13 ریاستوں کا 82.51 فیصد حصہ
یو این آئی
نئی دہلی ملک میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے اور اس کی شرح 15.87 فیصد پر آ گئی ہے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فعال کیسز میں کمی دوسرے دن بھی برقرار تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 11122 کم ہوئے ہیں۔ مزید تین لاکھ 55 ہزار 338 صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اب ایک کروڑ 93 لاکھ 82 ہزار 642 ہو گئی ہے اور ریکوری ریٹ بڑھ کر 83.04 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک کے کل فعال کیسز میں 13 ریاستوں کا 82.51 فیصد حصہ ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا