مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوراً بند کی جائے :شیخ ابوبکر احمد

0
0

کہافلسطینیوںکی حمایت میں عالمی اقوام کی مداخلت ضروری
لازوال ڈیسک
کالی کٹ؍؍گرانڈمفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز کے سربراہ اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد نے آج یہاں کالی کٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگوکر تے ہوئے اسرائیل کی جارحیت اور ظالمانہ حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشت گردی کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیخ نے کہاکہ رمضان کے آخری عشرہ اور شب قدر کے موقع پر حالت عبادت میں اسرائیلی تشدد انسانیت کو شرمسار کردینے والا کام ہے ۔صیہونی طاقتیں اسلامی آثار پر مسلسل منصوبہ بند طریقہ سے ظلم وزیادتی کرتے چلے جارہے ہیں،مسجد اقصیٰ میں نماز کے لئے آئے ہوئے نمازیوں پر وحشیانہ حملوں نے عالمی انسانی حقوق اور اصول کی صریح خلاف ورزی کی ہے ۔ایسے میں حقوق انسانی کی علمبردار قومیںاور عالمی اقوام کا فلسطینی حمایت میں آنا ضروری ہے ۔شیخ ابوبکر احمد نے عالمی اقوام سے مداخلت کو ضروری قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین ایک آزاد ریاست ہے اس کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ آگے آئے اور فلسطینوں کے تمام جان ومال عبادت گاہ کی سا لمیت کے لئے وسیع تر منصوبہ بند طریقے سے حفاظتی انتظامات کرے ۔شیخ نے عالم اسلام سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی حملوں کے خاتمہ کے لئے رمضان کے آخری ایام اور عید کے دن دعا کا اہتمام کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا