4,352نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک1,71,350مریض شفایا ب

0
0

65کووِڈ مریضوں کی موت ،41کاتعلق صوبہ جموں اور 24کا تعلق کشمیر صوبہ سے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4,352نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے2,644کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,708کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,24,898تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 65کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 41کاتعلق صوبہ جموں اور 24کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,24,898معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے50,701سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,71,350اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,847تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,596کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور1,251کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید3,537فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے1,275اَفراداور کشمیر صوبے کے2,262افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 77,31,176ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11؍ مئی 2021ئ؁کی شام تک 75,06,278نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک19,26,488افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں86,264اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔50,701اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,31,873اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق16,54,803اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں846نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے54,681معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے11,005سرگرم معاملات ہیں ۔43,046مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج981مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ630 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد16,928ہوئی ہیںجن میں سے 3,968سرگرم معاملات ہیں اور213مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 12,747صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 14,584ہوئی ہیں(آج322نئے معاملات سمیت )جن میں سے 3,770سرگرم معاملات ہیں اور10,668صحتیاب ہوئے ہیں(آج 200مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ146کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 8,707معاملات درج کئے گئے ہیں اور1,635معاملات سرگرم ہیںاور6,962 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور110 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے9,419معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج282نئے معاملات سمیت ) جن میں سے2,340سرگرم معاملات ہیں اور124مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 6,955صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 10,526مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں3,818سرگرم ہیں۔ 6,581مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 127کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں 6,391مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں793سرگرم ہیں۔ 5,527مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 71کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل6,407معاملات سامنے آئے ہیں جن میں957سرگرم معاملات ہیںاور 5,392 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 58کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں6,935مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں3,251سرگرم معاملات ہیںاور 3,611صحتیاب ہوئے ہیں اور73کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 4,084مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں1,123سرگرم ہیں اور 2,917صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 44کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِسی طرح جموں میں وائر س کے 41,197مثبت معاملات پائے گئے ہیں(602نئے معاملات سمیت ) جن میں7,716سرگرم معاملات ہیںاور32,767صحت یاب ہوئے ہیںاور714کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 7,835ہوئی ہیںجن میں سے1,392معاملات سرگرم ہیں۔6,360اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ83کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک6,994 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے2,779معاملات سرگرم ہیں اور4,115اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ100کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں4,247عاملات سامنے آئے ہیںجن میں544سرگرم معاملات ہیں جبکہ3,632مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 71مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں6,420املات سامنے آئے ہیںجن میں4,809اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے1,531معاملات سرگرم ہیں۔جبکہ80کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں3,250 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں234معاملے سرگرم ہیں اور 2,990اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ26کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 4,991معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 1,584سرگرم معاملات ہیں اور3,335شفایاب ہوئے ہیں جبکہ72 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں3,778معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 880سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,869مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 49کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثناضلع رام بن میں3,340معاملات سامنے آئے ہیں جن میں717معاملات سرگرم ہے۔2,588شفایاب ہوئے ہیں جبکہ35کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی4,184معاملات سامنے آئے ہیں جن میں684معاملات سرگرم ہے اور3,469مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 21کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD ایپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اَثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 16.59 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا