کلکتہ //مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار سبقت کے بعد کلکتہ میں ترنمول کانگریس حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ترنمول کانگریس 202سیٹوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔جبکہ بی جے پی 77سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔
نندی گرام جہاں ممتا بنرجی اور ان کے سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری کے درمیان مقابلہ ہے۔ وہاں کڑا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔صبح سے ہی ممتا بنرجی پیچھے چل رہی تھیں تاہم اب ممتا بنرجی نے معمولی سبقت حاصل کی ہے۔
کلکتہ شہر کے بیشتر سیٹو ں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہے۔مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج سیٹ پر ایک بڑے فرق کے ساتھ پیچھے چل رہے ہیں ۔
ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کالی گھاٹ کے باہر میڈیا اہلکار کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔تاہم وزیر اعلیٰ ابھی اپنی رہائش گاہ پر ہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نندی گرام کے نتائج کو لے کر پارٹی فکر مند ہے۔