ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ میں پیچھے، شوویندو ادھیکاری کا نندی گرام سیٹ جیتنا اور ممتا کا ہارنا اتنا اہم کیوں؟

0
0

 مغربی بنگال کے اقتدار کو حاصل کر نیل باڑی سے حکومت چلانا بھلے ہی بی جے پی کا مقصد ہو اور ووٹوں کی لڑائی ہو لیکن شوویندو ادھیکاری  کیلئے یہ بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ ان کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔ ترنمول  کانگریس   میں کئی اہم عہدوں پر رہے سابق وزیر شوویندو کیلئے یہ لڑائی بہت حد تک  ذاتی بھی ہے۔  ۔ اس لڑائی میں داؤ پر ممتا بنرجی کا سیاسی اقبال بھی  ہے کیونکہ نندی گرام میں ممتا کے پرانے ساتھی رہے سوبھیندو ادھیکاری ان کے سامنے ایک چیلنج بنے کھڑے ہیں۔ ایسے میں چناوی کھیل کا گرینڈ فنالے نندی گرام کا مقابلہ ہی ہوگا۔ اب شوبھیندو ادھیکاری کا نندی گرام سیٹ جیتنا اور ممتا بنرجی کو ہارنا اتنا اہم کیوں ہے سوال پیدا ہو رہے ہیں۔؟

ملک کی 5 ریاستوں مغربی بنگال ، تمل ناڈو ،کیرالا ، آسام اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری ہیں۔ کورونا کے اس دور میں ہوئے الیکشن میں سب سے زیادہ چرچا مغربی بنگال انتخابات کی رہی۔ جہاں حکمراں ٹی ایم سی کو بی جے پی نے سخت مقابلہ دیا ہے۔

بات کریں تازہ رجحان جو ابھی چل رہے ہیں ان میں ترنمول کانگریس کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ ٹی ایم 166 سیٹوں پر آگے ہے اور بی جے پی 115 سیٹوں، کانگریس 6 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔ وہیں نندی گرام سیٹ پر ممتا بنرجی بی جے پی شوبھندو ادھیکاری سے 7,000 سے زائد ووٹوں سے پیچھے رہی ہیں۔ کیرالہ اقتداری لیفٹ کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ وہیں آسام میں بھی بی جے نے لیڈ بنا رکھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا