پوگل پرستان کا شبیر نامی شخص اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ۔

0
0

پوگل پرستان کا شبیر نامی شخص اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ۔[gap]

محمّد انیس شیخ
رامبن

 

جون سن دو ہزار پندرہ کی وہ دوپہر شبیر احمد نامی ایک پوگل پرستان کے رہائش پذیر شخص کے لئے قیامت بن کے ابھری جب وہ روزی روٹی کے لئے کشمیر کا رخ اختیار کر رہے تھے ریلوے اسٹیشن بانہال میں پہونچتے ہی انکی دونوں ٹانگے ٹرین کی زد میں آکر پورا ریلوے اسٹیشن بانہال لہو لوہان ہو گیا اور شبیر احمد کو اپنی دونوں ٹانگوں سے ہاتھ دھونے پڑے ۔

 

یہ شبیر احمد جن کا تعلق تحصیل پوگل پرستان کے دور دراز علاقے براڈسول مالیگام سے ہے اب اپنی دونوں ٹانگوں کی محرومی سے گھر میں ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ معزوری کی شکل میں اپنی زندگی کے باقی ایام جیل کی طرح گزار رہے ہیں ۔

شبیر احمد نامی شخص نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پانچ بچے ہیں اور اب انکی زندگی کا گزر بسر بہت مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ گھر میں کمانے کے لائق کوئی بھی نہیں ہے والد محترم جنکی عمر ستر سےبھی زائد ہے وہ بھی کمانے کے کابل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی لوگوں سے امداد، فطرانہ وغیرہ لے کے گزاراتے ہے ۔

انکے والد صاحب نے ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہم نمک کے ایک پیکٹ پے مہینے کا گزارا اور ایک دن کی چائے دو تین روزتک چلا لیتے ہے ۔انہوں نے ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا سوشل ویلفیئر سے گزارش کی انکی ماہانہ پنشن جو ہزار روپے ملتی ہے اسکو بڑھاوا دیا جائے ۔

رمضان کے ان قیمتی ایام میں آپ لوگوں سے میری پر زور گزارش ہے کہ آپ لوگ بھی اپنا تعاون فرما کے انکے اکاؤنٹ نمبر میں اپنا کچھ ہدیہ پیش کرے ۔

 

انکے اکاؤنٹ نمبر کے بارے میں کچھ جانکاری دی گئی ہے ۔

 

Account number 014304010003369
Name Shabir Ahmed Gujjar
Son of Bashir Ahmed Gujjar
R o Bradsool Maligam

Ifsc code JAKAOukhral

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا