مسلح افواج 600 اضافی ڈاکٹروں کا بندوبست کر رہی ہے

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مسلح افواج کورونا وبا کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت ریٹائرڈ میڈیکل اہلکاروں کو واپس بلا رہی ہے، جس سے 600 اضافی ڈاکٹر وں کا انتظام کیا جائے گا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کورونا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے کیلئے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی کوششوں کا جائزہ لیا۔وزیر دفاع کو بتایا گیا کہ گذشتہ کچھ سالوں میں ریٹائر ہوئے لوگوں کو ڈیوٹی پر بلانے جیسے خصوصی اقدامات کے ذریعے 600 کے قریب اضافی ڈاکٹروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ بحریہ نے مختلف اسپتالوں میں معاونت کے لئے 200 بیٹل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹس کو تعینات کیا ہے۔ قومی کیڈٹ کور (این سی سی) نے مہاراشٹر ، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں مختلف مقامات پر 300 کیڈٹ اور عملہ تعینات کیا ہے۔ گھر پر رہ رہے مریضوں کو مشورہ دینے کے لئے صحت خدمات سے متعلق سینئر اہلکاروں کے ذریعہ چلائی جانے والی ٹیلی میڈیسن سروس جلد شروع ہوجائے گی۔فوج نے مختلف ریاستوں میں عام شہریوں کے لئے 720 سے زیادہ بستر فراہم کیے ہیں۔ وزیر دفاع نے فوج کو ہدایت دی کہ وہ پوری تفصیلات ریاستی اور ضلعی سطح پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں۔ چیف ڈیفنس چیئرمین جنرل بپن راوت نے تجویز پیش کی کہ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے مقامی فوجی کمانڈ کو فعال طور پر متحرک ہونا پڑے گا۔وزیر دفاع کو یہ بھی بتایا گیا کہ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ لکھنؤ میں قائم کیا جارہا 500 بستروں پر مشتمل یاسپتال اگلے دو تین دن میں کام کرنا شروع کردے گا۔ وارانسی میں ایک اور اسپتال قائم کیا جارہا ہے ، جسے 5 مئی تک مکمل کیا جانا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے بتایا کہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کے تحت تعمیر کیے جانے والے 380 آکسیجن پی ایس اے پلانٹس میں سے پہلے چار اگلے ہفتے تک دہلی کے اسپتالوں میں لگائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا