جی ایم سی جموں اور منسلک ہسپتالوں میں بھی او پی ڈی بند

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال (جی ایم سی) جموں اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) 3 مئی سے بند رہے گا۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں ڈاکٹر ششی سدن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جی ایم سی اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تا حکم ثانی 3 مئی سے او پی ڈی بند رہے گا۔تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی سہولیت کے لئے ایمرجنسی خدمات دن رات جاری رہیں گی۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔حکومت نے اس لہر کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جہاں یونین ٹریٹری میں گذشتہ شام سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جو پیر کی صبح تک جاری رہے گا وہیں سری نگر میں ایک اور آکسیجن پلانٹ کو نصب کیا گیا ہے اور دیگر ضروری اقدام بھی کئے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا