موت آکسیجن کی قلت سے ہوئی:لواحقین آکسیجن کی کمی سے کسی کووڈ مریض کی موت نہیں ہوئی: حکومت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کے ایک (ASCOMS)باترا ہسپتال میں کورونا وئرس میں مبتلا 4افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس دوران چاروں افراد کے لواحقین نے الزام لگایا کہ موتیں آکسیجن کی قلت کے باعث ہوئے ہیں تاکہ سرکاری ذرائع نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اموات معمول کے طبی وجوہات کی وجہ سے ہوئیں۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق آکسیجن کی قلت کی سبب جموں کے) ASCOMS )بترا اسپتال میں چار کوڈ مثبت مریضوں کی موت ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سبھی افراد کی موت آکسیجن کی قلت کے باعث ہوئی ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، جموں و کشمیر حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے بترا ہسپتال میں آج چاروں اموات کی اطلاع عام طور پر طبی وجوہ کی بنا پر ہوئی ہے ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیںہے۔جموں و کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ جموں کے باٹرا ہسپتال میں چار لوگوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ معمول کی طبی وجوہات سے ہوئی ہے۔حکومت نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ کووڈ مریضوں میں اضافے کے پیش نظر آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کی کمی کی وجہ سے کسی مریض کی جان نہیں گئی ہے۔محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ‘جموں کے باٹرا ہسپتال میں چار لوگوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ معمول کی طبی وجوہات سے ہوئی ہے’۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: ‘اگرچہ کووڈ مریضوں میں اضافے کے پیش نظر آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کی کمی کی وجہ سے کسی مریض کی جان نہیں گئی ہے۔ برائے مہربانی افواہوں پر کان نہ دھریں’۔دریں اثنا انڈسٹریز اینڈ کامرس کے پرنسپل سکریٹری رنجن پی ٹھاکر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں جموں و کشمیر کی صورتحال ملک کی دوسری ریاستوں کی نسبت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور دونوں صوبوں میں آکسیجن معقول مقدار میں دستیاب ہے۔