یواین آئی
بستی؍؍اترپردیش سمیت پورے ملک میں کورونا کے اثر سے بچنے کے لئے لہسن، ادرک اور کھٹے پھلوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ضلع کے سینئر ڈاکٹر رمیش چندر سریواستو نے جمعہ کو کہا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے سب سے پہلے امیونٹی کو بڑھانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ایسی کئی بیماریاں ہوتی ہیں جن سے ہمارا جسم خود ہی نپٹ لیتا ہے۔ بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کمزور ہونے پر بیماریوں کا اثر جلد ی ہوتا ہے اور جسم کمزور ہوجاتا ہے اسی وجہ سے ہم جلدی جلدی بیمار پڑنے لگتے ہیں۔ امیونٹی کو بڑھانے کے لئے لہسن، ادرک، کھٹے پل بہت ہی کارگر ہیں۔ڈاکٹر سریواستو نے کہاکہ لہسن، اشو گندھا اور ادرک جیسی ہربس میں ہماری امیونٹی کو بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ جسم کو انفکیشن سے لڑنے کے لئے تیار کرتی ہیں۔ ان میں سے تمام یا کسی ایک کا بھی باقاعدہ طورپر استعمال کریں گے تو انفیکشن کا اندیشہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ تلسی کے پتے کا کاڑھا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کورونا کے دوران شراب کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔ڈاکٹر شریواستو نے کہا کہ رو زکی ڈائٹ میں کچھ کھٹے پھل بھی ضرور شامل کیجئے۔ یہ نیمبو سے لیکر سنترے، موسمبی تک کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ کھا سکیں تو روزانہ کم از کم ایک آنولہ کھانا بھی کافی ہوگا۔ اس وقت آم کا سیزن شروع ہوگیا ہے آم کی چٹنی کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کھٹے پھل ویٹامین کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلس کے اثر کو کم کرے گا اور امیونٹی پاور کو بڑھائے گا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ جلدی اٹھنے کے ساتھ ہی باقاعدہ طورپر واکنگ اور کسرت یا یوگ کرنا بھی ضروری ہے۔ ہلکے ہاتھوں سے جسم کی مالش بھی کریں گے تو اور بہتر رہے گا۔مارننگ واک، مالش اور کسرت یوگ سے جسم میں ایسے انجائمس اور ہارمونس بڑھتے ہیں ہو ہماری بیماری سے لڑنے کی طاقت کو بڑھاکر کورونا وائرس جیسے فلو سے بھی بچائو میں معاون ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کوشش کریں کہ مارننگ واک اور کسرت کا وقت ایسا ہو کے آپ کے جسم کو صبح کی 20سے 30منٹ دھوپ مل سکے۔مایو کلینک سمیت کئی اداروں کی طرف سے کی گئی تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ صبح کی دھوپ بیماری سے لڑنے کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے۔میٹابولجم بڑھانے کے لئے نہ صرف صبح کا ناشتہ ضروری ہے بلکہ چار چار گھنٹے کے وقفہ پر کچھ ہلدی کھانا بھی ضروری ہے۔