29دنوں میں 3297افرادمبتلائ،55مریض لقمہ اجل
لازوال ڈیسک
جموں/سری نگر؍؍شہر سری نگرمیں مہلک وائرس کورونا نے انتہائی خطرناک رُخ اپنالیا ہے ،کیونکہ رواں ماہ کے 29دنوں میں یہاں3297افرادکورونامیں مبتلاء ہوئے ،55کورونامریض جاں بحق ہوئے اورسرگرم یافعال معاملات کی تعدادمیں6894مریضوںکااضافہ ہوا ۔بارہمولہ میں 16،بڈگام میں10،کپوارہ میں 4،پلوامہ میں9،اننت ناگ میں14اورجموں شہرمیں 84افرادکورونا کی وجہ سے دم توڑبیٹھے۔یکم اپریل کوجاری سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں157نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے29,219معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1058سرگرم معاملات ہیں جبکہ472 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8924ہوئی ہیںجن میں سے 415سرگرم معاملات ہیں اور181مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 8,234ہوئی ہے،جن میں سے 180سرگرم معاملات ہیں جبکہ120کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,817معاملات درج کئے گئے ہیں اور76سرگرم معاملات ہیں جبکہ 97کی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے6,002معاملات کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے88سرگرم معاملات ہیں اور92مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 5,194مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں58سرگرم ہیں۔ جبکہ94موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 25,973مثبت معاملات پائے گئے ہیں،جن میں519سرگرم معاملات ہیںاور381کی موت واقع ہوئی ہے ۔ 29اپریل کوجاری سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں1017نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے42,506معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے7,952سرگرم معاملات ہیں جبکہ527 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد12,643ہوئی ہیںجن میں سے 2209سرگرم معاملات ہیں اور197مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 10,461ہوئی ہے،جن میں سے 1329سرگرم معاملات ہیںجبکہ130کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 6861معاملات درج کئے گئے ہیں اور787معاملات سرگرم ہیں جبکہ101 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے7,053معاملات کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے838سرگرم معاملات ہیں اور101مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 6,760مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں1105سرگرم ہیں۔ 5,547شفایاب ہوئے ہیں اور108موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 34,124مثبت معاملات پائے گئے ہیں،جن میں5,922سرگرم معاملات ہیںاور465کی موت واقع ہوئی ہے ۔