یواین آئی
ممبئیممبئی کو پانی کی فراہمی کرنے والے سات آبی ذخائر میں محض 56دنوں کا پانی بچاہے جبکہ جون کے آغاز میں تیز بارش کے بعد مانسون کے بادل روٹھ گئے ہیں، وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے اور ان جھیلوں کے اطراف معمولی بارز نے میونسپل انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیاہے ۔ میونسپل کارپوریشن ممبئی عظمیٰ نے مندرجہ بالا حالات کے باوجود پانی کی فراہمی میں کٹوتی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ، کیونکہ ممبئی میں ستمبر کے آخر تک مانسون کا موسم۔رہتا ہے اور سات جھیلوں ویہار، اپر ویہار، بھاتسا، اپرویترنا، مڈل ویترنا، تلسی اور موڈک ساگر سے پانی سپلائی کی جاتی ہے ۔ شہر میں 4200 ملین لیٹرروزانہ سپلائی کیا جاتا ہے ، جس میں سے 3800 ملین لیٹر کی سپلائی بی ایم سی کے آبی ذخائر سے ہوتی ہے ۔فی الحال بی ایم سی نے سپلائی میں کٹوتی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور اس بات کاامکان ہے کہ آئندہ تین مہینوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔واضح رہے کہ ستمبر تک مانسون کا اثر رہتا ہے اور کبھی کبھی وسط اکتوبر کا بارش ہوتی ہے ۔