نورباغ پالہ پورہ ڈرےن کی تعمےر کا معاملہ لوگ گذشتہ5 برسوں سے سر کاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہےں

0
0

سی این ایس
سرینگرنورباغ پالہ پورہ سرےنگر کے لوگ علاقہ مےں اےک ڈرےن کی تعمےر کی مانگ کولےکر گذشتہ5 برسوں سے سر کاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہےں ۔ مقامی لوگوںنے سی اےن اےس کو بتاےا کہ علاقہ مےں اےک ڈرےن کی تعمےر کےلئے عوام گذ شتہ پانچ برسوںسے برسر جدوجہدد ہے لےکن ان کی نہےں سنی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بارشوں کے دوران پوری بستی اےک چھوٹی جھےل مےں تبدےل ہوجاتی ہے ۔ گلی کوچے زےر آ ب کے باعث لوگ دنوں تک گھروں مےں محصو ر رہتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون 2014 کو سرےنگر مےونسپل کارپورےشن نے ڈرےن کی تعمےر سے متعلق اےک ڈی پی آ ر سکرےٹر ےٹ بھےجا تھا لےکن مےں بعد مےں وہ فائلوں سکرےٹر ےٹ کی الماری مےں دفن رہی اور اس کا کوئی نام ونشان نہےں ملا۔ لوگوں کے مطابق رےاست کی سابق وزےر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فروری 2017 مےں علاقہ کے دورے کے دوران ےقےن دلاےا تھا کہ وہ ڈرےن کی تعمےر کا معا ملہ متعلقہ حکام سے اٹھا ئےں گی لےکن اسکے باوجود مےں ڈرےن کی تعمےر کے سلسلے مےںکوئی قدم نہےں اٹھا ےا گےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈرےن نہ ہونے سے برف باری اور بارشوںکے وقت راہ چلتے مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں اور عوام بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتاےا کہ ےہ علاقہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہے اور حکام اس ڈرےن کی جانب پر کوئی دھیان نہیں دے ر ہے ہےں۔مقامی لوگوںنے گورنر انتظامےہ سے سے مانگ کی ہے کہ اس ڈرےن کی تعمےر کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا