دنیا بھر میں موسمی تبدیلی: بارشوں نے تباہی مچا دی

0
0
یواین آئی
لندن؍؍امریکہ،چین ، ہندوستان،میکسیکو کے علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ،پیرو میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ، پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔چین کے صوبے ہوبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے ، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے کئی گاؤں تباہ ہوگئے ہیں۔ آسام، منی پور اور تری پورہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور8 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔میکسیکو کے شہر اگواسکللٹیزمیں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں ۔سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کرلے گیا، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی ریاست ٹیکساس کے گلف کوسٹ میں بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔اس کے علاوہ پیرو میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔ 10 مقامات پر برف باری سے درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شدید ٹھنڈ سے ہزاروں مویشی ہلاک اور شہری بیمار پڑ گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا