لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ریاستی پٹوار ایسو سیشن نے محکمہ کے فائنانسل کمشنر نے کی یقین دہانی پر ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کی جو گزشتہ ایک ماہ سے مختلف مطالبات کو لے کر ہڑتال پر تھے۔ذرائع کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے میں محکمہ مال میں کام کر رہے پٹواریوں نے ایک ماہ سے زیادہ وقفے سے جاری ہڑتال کو جمعرات کی شام محکمے کے فانانشل کمشنر کی یقین دہانی کے بعد اپناہڑتال ختم کر کے جمعہ سے باضاطہ اپنی اپنی ڈیوٹیوںپر موجود رہیں گے ۔واضح رہے ریاست میں کام کر رہے پٹواریوں نے اپنے مختلف مطالبات جن میں ترقیوں ،تنخواہوں میں تفاوت،پٹوار خانہ تعمیر کرنے وغیر جیسے مختلف مطالبات کو منوانے کے لئے مئی مہینے سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی تھی ۔ جہاں ہڑتال کے دوران تمام لوگوںپٹوار طبقے کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔