ضلع پونچھ میں 42 سالہ ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کے روز ایک42 ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میر احمد ولد لال الدین ساکن ساگرا چوکی نے پولیس پوسٹ منکوٹ میں ایک رپورٹ درج کی کہ ان کی ایک رشتہ دار مخدوم بیگم دختر محمد امین بکروال لاپتہ ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں لاپتہ خاتون کی لاش ساگرا گاؤں میں دریائے مینڈھر سے بر آمد کی گئی۔دریں اثنا ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش دریائے مینڈھر سے بر آمد کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا